انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی کردی

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلائو گھیرا ئو کے الزام میں درج چار مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی (کل) سوموار تک ملتوی کردی ۔فاضل جج کے رخصت کے باعث ڈیوٹی جج نے جیل میں جاکر مختصر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز لاہور کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں سماعت پر کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی رہنماوں شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو پیش کیا گیا اور ان کی حاضری لگائی گئی۔ ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ملزمان کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کینٹر جلانے سمیت دیگر الزامات کے تحت چار مقدمات درج ہیں۔