ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکا صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے متعلق ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا دورہ

ہفتہ 5 اپریل 2025 21:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر رات گئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اﷲ نے صحت کی سہولیات کی بہم فراہمی کے حوالہ سے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لیبارٹری، نرسری اور وارڈز کا معائنہ کیا، سٹاف کی حاضری اور سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا، مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو زچہ و بچہ کی بہتر نگہداشت اور سہولیات کی فراہمی میں بہتری کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :