
پی ڈی ایم ابھی تک نہیں ٹوٹی مگر صدر اپوزیشن میں باقی پارٹیاں حکومت میں ہیں
ہم نے چھبیسویں ترمیم میں کوئی فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کے مشورے کے بغیر نہیں کیا، مولانا فضل الرحمان
ہفتہ 5 اپریل 2025 22:10

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری غربت کو جاگیر دار استعمال کر رہا ہے، ہماری پسماندگی کاغلط استعمال ہو رہا ہے، ہماری غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے،اس خطے میں وہ آواز موجود ہے جس کو جے یوآئی کی آواز کہا جاتا ہے، غلامی سے بغاوت ہماری شناخت ہے، دوسرے ممالک سے آزادی کی بھیک نہیں مانگی جاسکتی۔
انہوں نے کہاکہ حکمران غربت کو کمزوری سمجھتے ہوئے غلط استعمال کر رہے ہیں، مظالم کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ پختہ عقیدہ اور نظریہ ہماری آزادی کی ضمانت بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کیلئے اس سے بڑا دھبہ کوئی نہیں ہوسکتا کہ کوئی آزادی بھیک مانگے،غلامی کی ہم نے انگریز کے دور میں بھی نفی کی اب بھی اس سے بغاوت کرتے ہیں،ہم آج بھی تہذیب اور بود و باش مغرب سے بھیک مانگ رہے ہیں ہمارے آباؤاجداد نے جس سے بغاوت کی تھی،آج اسلامی دنیا مظلوم ہے شام عراق لبنان عراق آگ میں جل رہے ہیں،یہود و نصاری سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے تمہاری کتاب اور پیغمبر کو مانا ہے تم نے ہماری کتاب اور پیغمبر کا انکار کیا ،ماننے والا فساد کا سبب نہیں ہوتا انکار کرنے والا فساد کا سبب ہوتا ہے،فساد کی جڑ تم ہو فساد کی جڑ ہم نہیں ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ صہیونی سفاکیت نے ڈیڑھ سال میں 60ہزار انسانوں کا خون کیا ہے،یادرکھو! جنگ میں شکست وہ کھاتا ہے جس کا سرجھک جائے جس کا سر کٹ جائے وہ شکست نہیں کھاتا۔ انہوں نے کہاکہ امریکا اور یورپ انسانی حقوق کے قاتل ہیں تمہارے ہاتھوں سے انسانیت کا خون ٹپک رہا ہے،نیتن یاہو بھی جنگی مجرم ہے وہ بھی انسانیت کا قاتل ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام پوری قوم کو پکار رہی ہے تمام مکاتب فکر یکجاہوکر ایک موقف طے کرنا ہوگا،ایک ہفتے کے اندر اندر قومی سطح کا کنونشن اسلام آباد میں بلاکر متفقہ موقف طے کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام نفاذ شریعت کی مستقل جدوجہد کا نام ہے،77سالوں میں سود کے متبادل کی بحث چلتی رہی ہم 26ویں ترمیم میں اس کا حل نکالنے میں کامیاب رہے،ہم نے چھبیسویں ترمیم میں کوئی فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کے مشورے کے بغیر نہیں کیا پھر نئے مسائل کیوں پیدا کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی شرعی عدالت کو چھبیسویں ترمیم میں ہم نے مضبوط کیا،اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر بحث کو ہم نے آئینی طور پر لازم قرار دیا،تمام مذہبی دنیا کو اکٹھا ہوکر چھبیسویں ترمیم میں موجود اسلامی دفعات کا تحفظ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کو وحدت کا مظاہرہ کرنا پڑے گا،سرائیکی وسیب کی پسماندگی کو نواب اور جاگیردار بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ابھی تک نہیں ٹوٹی لیکن اس کا صدر اپوزیشن میں ہے اور باقی پارٹیاں حکومت میں ہیں۔کانفرنس سے مولانا عبداللطیف تونسوی، انجینئر ضیاء الرحمان، مولانا امان اللہ قیصرانی، حافظ نصیر احمد احرار، خواجہ مدثر محمود، حافظ غضنفر عزیز، ملک سجاد وینس ایڈووکیٹ، مولانا یحییٰ عباسی، مولانا محمد صفی اللہ، مولانا جمال عبدالناصر، حاجی غلام عابد، مفتی سہیل نقشبندی، مفتی عبدالغفار قیصرانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
-
پی ٹی آئی کا 4 منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.