ٴْمیئر میرپورخاص ،عبدالرؤف غوری کے بھائی عبدالغنی غوری پی ٹی آئی میں شمولیت سے دستبردار

ہفتہ 5 اپریل 2025 22:30

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء)میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کے بھائی عبدالغنی غوری پی ٹی آئی میں شمولیت سے دستبردار ہوگئے۔صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کی موجودگی میں عبدالغنی غوری نے دستبرداری کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

(جاری ہے)

عبدالغنی غوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میرپورخاص کے مقامی رہنمائ نے چائے پر بلاکر حلیم عادل شیخ سے ملاقات کرائی اس سے قبل میری حلیم عادل شیخ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی میرا گھر ہے میں واپس اپنے گھر میں آیا ہوں میں اپنی قیادت صدر مملکت آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ادی فریال تالپور ، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، میر منور علی تالپور اور سید ذوالفقار علی شاہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔