پاکستان کی میانمار زلزلہ متاثرین کےلئے دوسری امدادی کھیپ متعلقہ احکام کے حوالے ، ترجمان این ڈی ایم اے

اتوار 6 اپریل 2025 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کےلئے بھیجی جانے والی دوسری امدادی کھیپ متعلقہ احکام کے حوالے کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر این ڈی ایم اے نے 70 ٹن پر مشتمل امدادی سامان کی بروقت روانگی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ینگون ایئرپورٹ پر 35 ٹن امدادی سامان کی دوسری کھیپ میانمار حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ میانمار میں پاکستانی سفیر نے ینگون کے وزیر اعلیٰ کو امداد حوالے کی، یانگون کے وزیر اعلیٰ نے فوری امداد کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ امدادی سامان میں تیار کھانا، کمبل، ترپالیں، خیمے، ادوایات اور پانی کے ماڈیولز شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں میانمار کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے۔