شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ذات پر کیچڑ اچھالنا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے،شگفتہ نورین کاظمی

اتوار 6 اپریل 2025 13:55

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)نائب صدر و ممبر آرگنائزنگ کمیٹی برائے خواتین پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں وکشمیر شگفتہ نورین کاظمی نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ذات پر کیچڑ اچھالنا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم نڈر بے باک اور قائدانہ صلاحیتوں کی مالک شخصیت تھیں مخالفین کا قد کاٹھ ہی نہیں کہ ان کی شخصیت پر تنفید کر سکیں۔

انھوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دہشگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا بھٹو خاندان نے وطن عزیز کے لئے جتنی قربانیاں دی اس کا تصور بھی مشکل ہے فارم 47 والے عوام کے مسترد شدہ چہرے ہیں جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شخصیت پر تنقید کر کے خود کو عوام میں زیر بحث لانا چاہتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر عوام کے مسترد شدہ چہروں کو ٹولہ ہے جن کی عوام میں کوئی پزیرائی نہیں ہے اگر وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے بیان پر معافی نہ مانگی تو حکومت پنجاب کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے جو تھمنے سے نہیں تھمے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور ہم عوامی خدمت فلاح وبہبود پر یقین رکھتے ہیں۔