بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیریوں کے قاتل ہیں ،زاہد اقبال ہاشمی

اتوار 6 اپریل 2025 13:55

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیریوں کے قاتل ہیں زاہد اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ بھارت جان لے فوجی جبر،گرفتاریوں اور گولیوں سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو غلام بنانے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

یاد رہے سات اپریل بروز سوموار بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ مقبوضہ جموں وکشمیر کا دورہ کریں گے ان کے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے دوران پوری دنیا میں مقیم کشمیری احتجاج کریں۔زاہد اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ بھارت ایک قابض،غاصب اور بدترین سامراج کی حیثیت سے کشمیر میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ہی مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے انکی ریاست،شناخت، شہری و سیاسی حقوق چھینے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ دلی کے حکمران اور امیت شاہ کشمیری عوام کو دس لاکھ فوجیوں اور کالے قوانین کے تحت دباؤ میں لانے کی تمام تر کوششوں میں مکمّل ناکام ہوچکے ہیں۔ریاست کے عوام 5 اگست 2019 کے مجرمانہ کردار والے شخص کو کشمیر آمد پر صرف اور صرف نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت جان لے کہ وہ کشمیری عوام کو بندوق کی نوک پر غلام بنانے کی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

کشمیری عوام نام نہاد جمہوری چہرے میں لپٹے دنیا کے بدترین سامراج کی دہشتگردی کا مقابلہ جرات کے ساتھ کر رہے ہیں۔انہوں نے ریاست جموں کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہیکہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے دوران سوشل میڈیا پر EndIndianOccupation# مہم کا حصہ بن کر بھرپور انداز میں آواز اٹھا کر کشمیر کے نہتے شہریوں پر بھارتی جبرواسبتداد کے خلاف آواز اٹھائیں۔