پتوکی دودھ فروش کی 15سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی ملزم متاثرہ لڑکے کو حویلی میں بند کرکے فرارنامزد ملزم ناظم کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 6 اپریل 2025 15:45

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء) پتوکی دودھ فروش کی 15سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی ملزم متاثرہ لڑکے کو حویلی میں بند کرکے فرارہوگیا ،نامزد ملزم ناظم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ رسول پور چک نمبر5میں وسیم اختر کا بھتیجا 15سالہ عثمان ملزم ناظم کی دوکان پر گیا تھا اور ملزم متاثرہ لڑکے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اورملزم گھر سے پھر اپنی حویلی میں لے گیا اور وہاں پر ملزم نے لڑکے سے مبینہ طور بدفعلی کی اور ملزم لڑکے حویلی میں بند کرکے موقع سے فرار ہوگیا لڑکے کی چیخ و پکار پر محلہ کے لوگ جمع ہوگئے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے متاثرہ لڑکے کے چچا وسیم اختر کی تحریری درخواست پر نامزد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تاحال تھانہ صدر پتوکی پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ۔

متعلقہ عنوان :