
چیئر مین سینٹ کی روسی ہم منصب سے ملاقات ،دوطرفہ و علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے میں پارلیمانی سفارتکاری کے کردار پر گفتگو
چیئرمین سینیٹ نے افغانستان میں علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور جامع سیاسی حل اور انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیا
اتوار 6 اپریل 2025 16:40
(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے پارلیمانوں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جس میں وفود کے تبادلوں، پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کی بحالی، اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل ڈائیلاگ شامل ہیں۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جاری دفاعی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیا اور دفاعی شعبے میں معاونت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دوطرفہ تجارت میں مثبت پیش رفت کے تناظر میں، دونوں رہنماؤں نے توانائی، زراعت، دواسازی، اور آئی ٹی کے شعبوں میں اقتصادی تعلقات کو متنوع بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے بینکنگ چینلز کے قیام اور علاقائی فریم ورکس کے تحت روابط بہتر بنانے پر زور دیا۔پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ میں روس کی کاوشوں کو سراہا اور موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ، اور منشیات کے خلاف اقدامات کے تناظر میں باہمی تعاون اورشنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور اقوام متحدہ (UN) جیسے عالمی فورمز پر رابطوں کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے افغانستان میں علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور جامع سیاسی حل اور انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں مکالمے اور استحکام کے فروغ میں روس کے کردار کو سراہا۔سید یوسف رضا گیلانی نے روس کے ساتھ ایک جامع اور مستقبل بین شراکت داری کے لیے پاکستان کی تیاری کا اعادہ کیا اور مستقبل میں پارلیمانی تبادلوں کے لیے اسلام آباد میں خوش آمدید کہنے کی دعوت دی۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.