کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں،4ملزمان گرفتار،اسلحہ اورگٹکا ماوا برآمد

اتوار 6 اپریل 2025 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) اقبال مارکیٹ اور مومن آباد پولیس کراچی نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور گٹکاماوا فروشی میں ملوث 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6کلوگٹکا ماوا ،2پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اسلم ولد سعید محمد ، ظہیر ولد عبدالرشید، شعیب ولدعبدالشاہد اورعبدالمالک ولد طوریالہ شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو فقیر کالونی مسقطی محلے اوراقبال مارکیٹ سیکٹر ساڑھے گیارہ سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :