صوبے کی تمام شاہرائیں احتجاجا ً بند کررہے ہیں ، سردار اختر مینگل کا اعلان

کسی بھی قسم کے خون خرابے یا انتشار کی ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی؛ سر براہ بی این پی مینگل کا بیان

Sajid Ali ساجد علی اتوار 6 اپریل 2025 18:15

صوبے کی تمام شاہرائیں احتجاجا ً بند کررہے ہیں ، سردار اختر مینگل کا ..
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے صوبے کی تمام شاہرائیں احتجاجا ً بند کرنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مستونگ میں لانگ مارچ کا سکورٹی فورسز نے محاصرہ کر رکھا ہے ممکنہ طور پر ہمارے خلاف آپریشن بھی کیا جائے گا، اس کے خلاف صوبے کی تمام شاہراہوں کو احتجاجا ً بند کررہے ہیں ، کسی بھی قسم کے خون خرابے یا انتشار کی ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

سردار اختر جان مینگل کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت لکپاس پر موجود ہیں اور ہمیں سیکیورٹی فورسز نے مکمل گھیرے میں لے رکھا ہے، ہمیں اس صورتحال میں ہمارے خلاف ایک آپریشن ہوتا ہوا واضح طور پر دیکھائی دے رہا ہے، اسی لیے اس کے خلاف میں تمام اضلاع میں قومی شاہراہوں کو احتجاجاً بند کرنے کی کال دیتا ہوں تاکہ دنیا اس ناانصافی کو دیکھ سکے، ہم مکمل طور پر پرامن ہیں اور پرعزم رہیں گے، اگر خون خرابا یا کسی بھی قسم کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت اور مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :