Live Updates

خیبرپختونخوا حکومت نے مارچ کے مہینے تک 80 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کیے ہیں ،مزمل اسلم

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ترقیاتی بجٹ میں مزید 27 فیصد کا اضافہ کیا، مد میں 27 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بہت جلد جاری کیے جائیں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

اتوار 6 اپریل 2025 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز بارے میںاہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مارچ کے مہینے تک 80 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کیے ہیں جو دیگر صوبوں اور وفاق سے شرح میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ترقیاتی بجٹ میں مزید 27 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے جس کی مد میں 27 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بہت جلد جاری کیے جائیں گے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ میرے 20 سالہ کیرئیر میں پہلی دفعہ ترقیاتی فنڈز تخمینہ سے زیادہ کرتے دیکھا گیاہے، خیبرپختونخوا حکومت کے مخالفین مقابلہ کرکے دیکھائیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات