مارچ میں عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز نانڈیکس 50 فیصد سے نیچے گر گیا

اتوار 6 اپریل 2025 19:25

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرزانڈیکس 49.6 فیصد نرہا، جو فروری نکے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس کم تھا ناور عالمی معاشی ترقی سست وری کا شکار رہی ہے،علاقوں کے لحاظ سے دیکھا جائے ، تو امریکہ میں مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 48.9فیصد تھا ، جو فروری کے مقابلے میں 1.3 فیصد پوائنٹس کم تھا ، جو یہ عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں مزید گراوٹ کا باعث بنا۔

اگرچہ یورپی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس اب بھی 50فیصد سے نیچے ہے، لیکن اس میں فروری نکے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا۔ افریقہ کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.8فیصد نتک بڑھا ہے ناور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بحالی میں بہتری آئی ہی. ایشیا کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 51.3 فیصد رہا جو مسلسل دو ماہ سے 51 فیصد سے زیادہ نرہا۔

(جاری ہے)

ان میں سے ، چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری نمسلسل دو ماہ سے ترقی کررہی ہے اور 50فیصد سے زیادہ کی توسیع کی حد میں چل رہی ہے۔ چین کی مینوفیکچرنگ صنعت کی مسلسل بہتری نے ایشیاء کی مینوفیکچرنگ صنعت کی مستحکم ترقی کے لئے اہم مدد فراہم کی ہے،نماہرین کے مطابق امریکی ٹیرف پالیسی نتجارتی تنازعات کو ناگزیر بناتی ہے اور خود امریکہ اور دنیا بھر کے دیگر ممالک پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، جس کی وجہ سے قلیل مدت میں عالمی تجارتی اخراجات میں اضافے اور عالمی سپلائی چین میں افراتفری اور ’’کثیرالجہتی نقصان‘‘نکی صورتحال پیدا ہوگی۔