دریائے سندھ پر سب سے پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے، مولانا راشد محمود سومرو

اتوار 6 اپریل 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء) جے یو آئی (سندھ) کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر سب سے پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جے یو آئی سندھ کے زیر اہتمام لاڑکانہ، خیرپور دریائے سندھ کے پل پر دھرنا دیا گیا۔اس موقع پر لاڑکانہ میں جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل سندھ مولانا راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینال کسی بھی صورت میں بنننے نہیں دیں گے۔