ٴبی این پی کی دی گئی شٹر ڈائون ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ

اتوار 6 اپریل 2025 21:25

ةکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2025ء) نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر احمد جان خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دی جانے والی شٹر ڈائون ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے سیاسی جماعتوں کے پر امن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لئے جو اقدامات اٹھارہی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں اور بی این پی کا دھرنا دسویں روز بھی لکپاس کے مقام پر جاری ہے اور انہوں نے اتوار کو کوئٹہ کیلئے نکلنا تھا لیکن حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے انہیں اجازت نہ دیکر بی این پی کے سردار اختر جان مینگل کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے احکامات جاری کرنا اور راستوں میں کنٹینر لگا کر اور خندقیں کھود کر راستے بند کردیئے جس کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آج بلوچستان بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دی گئی ہے جس کی ہماری جماعت بھر پور حمایت کرتی ہے اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ ہڑتال کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔