Live Updates

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا علی ترین کی غیرسنجیدہ باتوں پر اظہارِ افسوس

علی ترین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز پی ایس ایل سے منافع کماتے ہیں اس لیے منفی باتیں چھوڑیں

پیر 7 اپریل 2025 13:26

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا علی ترین کی غیرسنجیدہ باتوں پر اظہارِ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کی غیرسنجیدہ باتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کی اپنی لیگ، اپنابرانڈ مگر افسوس نقصان بھی اپنے ہی پہنچانے لگے۔ ملتان سلطانز کے اونرعلی ترین مائیک کے سامنے بیٹھ کر بھول گئے کہ ان کی غیرذمہ دارنہ گفتگو پی سی بی، پی ایس ایل فرنچائزوں اور اداروں کی انتھک محنت اور بیلوث خدمات پر پانی پھیر سکتی ہے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے علی ترین کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل شروع ہوا تو شکوک و شبہات ظاہر کیے گئے، بھارتی ٹی وی چینلز نے پروپیگنڈے کیے لیکن ایک ٹیم اونر کی باتوں سے حقیقی معنوں میں دکھ پہنچا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلمان اقبال نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا فخر ہے جس نے کئی اسٹار دیے ہیں، اے ا ٓروائی نیکراچی کنگز کیلیے سب سے بڑی بولی لگائی ہمیشہ اپنے تمام پلیٹ فارم سے پاکستان کے برانڈ پی ایس ایل کی ترقی اور کامیابی میں بڑے اقدامات کیے۔

مالک کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ جیتوپاکستان ملک کا سب سے بڑاگیم شو ہے رمضان میں اسے لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں، شو میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی ہوئی تو دنیا نے دیکھا، پی ایس ایل کرکٹ سے کہیں بڑھ کر ہے یہ پاکستان کا اپنا کامیاب برانڈ ہے علی ترین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز پی ایس ایل سے منافع کماتے ہیں اس لیے منفی باتیں چھوڑیں تمام ٹیم اونرز کو پی ایس ایل کی ترقی کے لیے ہر ممکن کردار نبھانا چاہیے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات