لاہور ہائیکورٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں900 دکانوں کی نیلامی روکنے کے حکم میں توسیع کر دی

پیر 7 اپریل 2025 15:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 900دکانوں کی نیلامی کے خلاف درخواست پر نیلامی کو روکنے کے حکم میں توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے محمد اکرم کی درخواست پرپیر کو سماعت کی جس میں دکانوں کی نیلامی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔