
کراچی، سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی،فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
گرفتارہونے والے دہشتگردوں میں انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد گرفتار شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے، ترجمان رینجرز
فیصل علوی
پیر 7 اپریل 2025
12:40

(جاری ہے)
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم انعام اللہ عرف لالا 2017 میں فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ میں شامل ہوا۔
وزیرستان میں کمانڈر عبدالحمید عرف فکر مند کے گروپ کے ساتھ جانی خیل میں انتہائی متحرک رہا۔ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ملزم کا بھائی ہدایت اللہ ( حافظ گل بہادر گروپ ) وزیرستان میں انتہائی متحرک ہے، ملزم کراچی میں فتنہ الخوارج کا نیٹ ورک منظم کرنے میں سر گرم اور سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہا تھا۔ملزم محمد طائب عرف محمد 2023 میں فتنہ الخوارج (عبد الحمید عرف فکر مند گروپ) میں شامل ہوا، ملزم اپنے بھائی عبد الرزاق کی ہلاکت کے بعد فتنہ الخوارج میں شامل ہوا۔ترجمان کے مطابق ملزم نعیم اللہ عرف عمر زالی 2014 میں فتنہ الخوارج میں شامل ہوا۔ فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ کا انتہائی اہم کارکن بھی ہے۔ ملزم کا والد مومن خان اور چچا سلیم اللہ فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر تھے اور سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں دہشتگرد دوران آپریشن ہلاک ہو چکے ہیں۔ملزم عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے،کچھ عرصہ قبل ملزم کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منتظم کرنے میں سرگرم تھا۔مزید اہم خبریں
-
موجودہ دور کے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
-
پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی ہے
-
بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.