سپریم کورٹ کے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست پر سماعت ملتوی

پیر 7 اپریل 2025 16:08

سپریم کورٹ کے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے دائر درخواست کی مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ صدر اور وزیر اعظم کو فریقین کی لسٹ سے نکال دیا جائے۔ عدالت نے مزید دلائل کے لیے وکلا کو 18 اپریل کو طلب کر لیا۔