
عمران خان کی رہائی ملکی مسائل کے حل میں ہے، شاہد خاقان عباسی
ملکی معیشت کا حل بھی آئین کی بالادستی میں ہے، جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کر سکتا، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ،رہنماءعوام پاکستان پارٹی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
پیر 7 اپریل 2025
13:50

(جاری ہے)
اپوزیشن ملکی سیاست کا انتہائی اہم حصہ ہوتی ہے۔سیاست اپوزیشن اور حکومت سے ہوتی ہے۔
ہمیں آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔پچھلے ایک سال میں حکومتی کارکردگی سامنے ہے جبکہ اپوزیشن کی کارکردگی بھی بالکل صفر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج بلوچستان کی صورتحال حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عوام پاکستان پارٹی کے رہنماءشاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 3 بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں تھیں۔اس سے ثابت ہوتا تھا کہ پاکستان میں سیاست ناکام رہی تھی۔ یہ عوام کی نہیں بلکہ اس ملک کی لیڈرشپ کی ناکامی تھی۔صوابی میں جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج ملک کی جو صورتحال تھی وہ سب کے سامنے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں موجود لوگوں کی باتیں سن کر ہنسی آتی تھی۔ سیاسی مفادات کےلئے ہم نے نوجوانوں کا مستقبل داﺅ پرلگا دیا تھا۔ موجودہ حکمران عوام کے ووٹوں سے نہیں آئے تھے اس لئے مسائل قابو میں نہیں آرہے تھے۔ان کاکہنا تھا کہ بتایا جائے کہ خیبر پختونخوا ہ میں 12سال سے پی ٹی آئی کی حکومت تھی وہاں کیا حالت بہتر ہوئے؟ صوبے کا وزیراعلیٰ اور گورنر اپنے گھر جانے کے قابل نہیں ۔ عوام کو معاشی دلدل سے نکالنے کےلئے آئین اور قانون کا راستہ اپنانا ہوگا۔ سندھ میں 17سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت تھی۔کراچی شہر کی 40 فیصد آبادی کے گھر پانی نہیں آتا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.