وزیراعظم کا رکن صوبائی اسمبلی پنجاب، چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار

پیر 7 اپریل 2025 16:33

وزیراعظم کا رکن صوبائی اسمبلی پنجاب، چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب، چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیراعظم نے مرحوم ارشد جاوید وڑائچ کی بیٹی ، سابق چئیر پرسن ضلع کونسل سیالکوٹ محترمہ حنا ارشد سے ٹیلی فونک رابطہ اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعاء کی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ مرحوم ارشد جاوید کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہبازشریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین