بھارتی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی ، بی ایس ای میں لسٹڈ فرموں کی کیپٹلائزیشن میں 19 لاکھ کروڑ روپے کی کمی

پیر 7 اپریل 2025 17:34

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غیر ملکی درآمدات پر عائد کے جانے والے محصولات سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے نتیجہ میں بھارتی سٹاک مارکیٹس میں بھی شدید مندی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی بی ایس ای سین سیکس 2564.74 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 72,799.95 پوائنٹ کی سطح پر آگیاجبکہ این ایس ای نفٹی 50 صبح 9 بج کر 24 منٹ تک 831.95 پوائنٹس کی کمی سے 22,072.50 پوائنٹ کی سطح پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کو کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ کے کریش کر جانے کے ساتھ، سینسیکس اور نفٹی تقریبا 10 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں، اور تجزیہ کاروں کے اندازے کے مطابق عالمی منڈیوں میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھا کی وجہ سے وہ مزید گر سکتے ہیں۔