ٹیرف کے مسئلے کی جڑ امریکا میں ہے، چینی وزارت تجارت

پیر 7 اپریل 2025 23:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب نمائندے لنگ جی نے امریکی نکاروباری اداروں کے گول میز اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ٹیسلا، جی ای ہیلتھ کیئر اور میڈٹرونک سمیت 20 سے زائد امریکی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔پیر کے روزنلنگ جی نے کہا کہ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں، نچین کے ندروازے ن ہمیشہ کھلے رہیں گے اور وسیع سے وسیع تر ہو جائیں گے۔

چین کی وزارت تجارت، ہمیشہ کی طرح، قانون کے مطابق غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کے جائز حقوق نو مفادات کا تحفظ کرے گی اور ان نکے مسائل کے حل کو ن فعال طور پر فروغ دے گی. چین غیر ملکی تاجروں کیلئے سرمایہ کاری کا بہترین مقام تھا، ہے اور رہے گا۔

(جاری ہے)

لنگ جی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ نے مختلف بہانوں سے چین سمیت اپنے تمام تجارتی شراکت داروں کے خلاف نٹیرف کا بے جا استعمال کیا نجو تمام ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

چین کی جانب سے اعلان کردہ نجوابی اقدامات امریکی نکاروباری اداروں سمیت نتمام کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا ن تحفظ کرنا ہے۔ محصولات کے مسئلے کی جڑ امریکا نمیں ہے اور امید ہے کہ امریکی کمپنیاں عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کے تحفظ اور باہمی فائدمند تعاون کے فروغ کے لئے اپنی آواز بلند کریں گی اور عملی اقدامات اٹھائیں گی۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ن وہ اس اجلاس کے مثبت اشارے بروقت ہیڈ کوارٹرز کو دیں گے۔

متعلقہ عنوان :