پی ٹی آئی میں ہر ایک کے اپنے ویوز ہیں جن کی ہم قدر کرتے ہیں ،عمرایوب خان

پیر 7 اپریل 2025 23:31

پی ٹی آئی میں ہر ایک کے اپنے ویوز ہیں جن کی ہم قدر کرتے ہیں ،عمرایوب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء)قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے یہاں پر ہر کسی کے اپنے اپنے ویوز ہیں جن کی ہم قدر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسد قیصر اور شہرام ترکئی سے متعلق بیان پر ردعمل میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی معاملات پر ن لیگ اور ویورز پارٹی کو نہ جانے کیا ہو جاتا ہے۔پارٹی کے اندر کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے سب ہمارے دل و جان ہیں ہماری جان کے ٹکڑے ہیں۔افغان باشندوں سے متعلق ہماری پالیسی بہت واضح ہے جس طرح ان کو بے دخل کیاگیا وہ طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا۔