
ڈیرہ جات فیسٹول کے تیسرے روز بھی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام مختلف ایونٹس کے مقابلے جاری
پیر 7 اپریل 2025 20:10
(جاری ہے)
اسی طرح کشتی، دودا، کبڈی کے سنسی خیز اور دلچسپ مقابلے بھی جاری ہیں۔ کوڈی کے ایونٹ میں چودھوان سے تعلق رکھنے والے اسلم پہلوان نے نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ کیپٹن سنجے،خیرا، پٹک، اسرار، رفیق پہلوانوں نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی جس سے عوام میں جوش و ولولہ قابل دید تھی۔
کبڈی مقابلوں میں پنجاب اور اور خیبر پختونخوا کے پہلوا نوں کے مابین مقابلے منعقد کیے گئے، سٹون لفٹنگ میں 122کلو وزن اٹھایا گیا جبکہ سیک لفٹنگ میں 500کلو کیٹگری کو شامل کیا گیا ہے۔رسی کشی کے مقابلوں میں 100سے زائد پہلوانوں پر مشتمل 44جوڑ ترتیب دیے گئے ہیں۔کشتی کے مقابلوں میں رستم ایشیاء ورلڈ چیمپیئن انعام بٹ بمقابلہ پٹھا بھولا مورخہ 8اپریل سہ پہر 3بجے منعقد کیا جائے گا جبکہ فخر پاکستان آصف موچی بمقابلہ فخر بہاولپور رستم باسط ماڑا بھی منعقد ہو گا۔ڈیرہ جات فیسٹول جو کہ تاریخی ثقافتی میلہ ہے کو کامیاب بنانے کیلئے میڈیا کوریج کی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ میڈیکل کیمپ و دوسرے تمام سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔تاریخی ڈیرہ جات میلے میں عوام کی تفریح کیلئے مختلف معلوماتی سٹالز اور کھانے پینے کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی فیصل امین اور مئیر ڈیرہ اسماعیل خان عمر امین خان گنڈہ پور تمام انتظامات اور جاری کھیلوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کھیلوں کی شفافیت اور جوش و خروش برقرار رہے۔ میلے میں تفریحی مقابلوں سے عوام لطف انداز ہونے کیلئے عوام کی کثیر تعداد شرکت کیلئے متواتر آرہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ جات ثقافتی میلہ کئی سالوں سے ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہو رہا ہے جس سے بالعموم پورے پاکستان سے اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل،ڈیرہ غازی خان، بھکر، دریا خان کے اضلاع کی عوام کو تفریح ملتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.