ح*ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کا گورنمنٹ گرلز کالج قلات کا دورہ

پیر 7 اپریل 2025 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کا گورنمنٹ گرلز کالج قلات کا دورہ، پرنسپل گرلز کالج عدیلہ زیب نے ڈپٹی کمشنر کو کالج کا تفصیلی دورہ کرائی اور کالج میں دستیاب بنیادی سہولیات درپیش مسائل اسٹاف کی تعداد و لیکچرز کی حاضریوں کلاس رومز میں طالبات کی تعداد کورسز لائبریری میں دستیاب کتابوں سمیت نیا تعمیر شدہ بلڈنگ اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر کا کالج میں تعمیر شدہ عمارت میں ناقص میٹیریل کے استعمال پر شدید اظہار ہرہمی متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ لینے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا کالج میں تعینات لیکچرز اپنی حاضریاں یقینی بنائیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی لیکچررز اپنی تمام تر توجہ بچوں کے تعلیم دیں بہتر تعلیم سے ہی ملک وقوم کی ترقی ممکن ہے تعلیم ہی انسان کو جہالت کے اندھیروں سے نکال سکتا ہے کالج کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے ضلعی انتظامیہ ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :