
احسن اقبال کی زیر صدارت ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا تیسرا اجلاس
وفاقی وزیر کا مؤثر برآمدی حکمت عملی کے مطابق کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کاروباری برادری خود کو بدلتے عالمی رجحانات سے ہم آہنگ کرے،پاکستان کا معاشی مستقبل تیز رفتار اور پائیدار برآمدی نمو پر منحصر ہے، پاکستان کی حقیقی برآمدی صلاحیت بروئے کار لانے کیلئے حکومت ،نجی شعبے کو ٹیم کے طور پر کام کرنا چاہئے، اجلاس سے خطاب
پیر 7 اپریل 2025 21:40
(جاری ہے)
اجلاس میں وزارت تجارت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر حکام اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اہم ٹیکسٹائل کمپنیوں سمیت تاجر برادری کے 60 سے زائد نمائندوں نے سرکاری حکام کے ساتھ تفصیلی مشاورتی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اس بات پر زور دیا کہ برآمدات میں سہولت کے لئے وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا مقصد سرمایہ کاروں کی مدد اور پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ایک جامع فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے ایک مؤثر برآمدی حکمت عملی کے مطابق کاروبار کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کاروباری برادری کو تجویز دی کہ وہ بدلتے ہوئے عالمی رجحانات سے ہم آہنگ ہوں۔ انہوں نے 2029 تک برآمدات میں 60 بلین ڈالر کے ہدف کو حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل تیز رفتار اور پائیدار برآمدی نمو پر منحصر ہے۔اجلاس کے دوران احسن اقبال نے زور دیا کہ ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ عالمی برانڈز کا مقابلہ کر سکے، ٹیکسٹائل کے شعبے کی ترقی کے لئے ٹیکسٹائل کی صنعت میں ویلیو ایڈیشن ضروری ہے، پاکستانی کاروبار میں اس وقت مسابقتی ویلیو چینز کا فقدان ہے جو مقامی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے اس حقیقت پر زور دیا کہ گارمنٹس اور ملبوسات کی صنعت پاکستان کی برآمدی معیشت کا مستقبل ہے اور برآمد کنندگان کو برآمدی اہداف کے حصول میں سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان برآمدات میں اضافے کیلئے آٹھ شعبوں زراعت، صنعتیں، آئی ٹی، کان کنی، افرادی قوت، بلیو اکانومی اور تخلیقی صنعت کو ترجیح دیتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی برآمدی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے حکومت اور نجی شعبے دونوں کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا چاہئے۔حکومت کے اڑان پاکستان ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ برآمدی شعبہ قومی اقتصادی استحکام، سلامتی اور خودمختاری کی کلید ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ اڑان پاکستان پلان میں برآمدات کو پہلی ترجیح حاصل ہے کیونکہ پائیدار برآمدات پر مبنی معیشت براہ راست ملک کی خودمختاری سے منسلک ہوتی ہے۔ مزید برآں انہوں نے برآمدات میں تیزی سے اضافے اور بیرونی شعبے کے مطالبات کے پیش نظر تاجروں کو کلسٹر پر مبنی نقطہ نظر اپنانے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ مسابقتی برآمدی صنعتوں والے ممالک نے کلسٹر کی بنیاد پر ترقی کو ممکن بنایا ہے۔ پاکستان میں قابل برآمد مصنوعات کے کلسٹرز کی نشاندہی کرنا ضروری ہے جن کی ویلیو چینز کو مکمل کیا جانا چاہئے۔ سنگاپور، چین، ملائیشیا، ویتنام اور جاپان جیسے ممالک کی مثال دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستانی مصنوعات میں بھی عالمی سطح پر پہچان بننے کی قوی صلاحیت ہے، اگر وہ پیداواریت، معیار اور جدت میں اعلیٰ معیار قائم کریں۔اجلاس کے دوران صنعتکاروں نے ٹیکس سے متعلق اپنے کاروبار کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور وفاقی وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت برآمدات میں اضافے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی اور بین الاقوامی تجارت میں پاکستان کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گی۔مزید قومی خبریں
-
فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکر کلب کے بائیکرز کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنگ کا خطرہ رہے گا،دنیا ان مسائل پر توجہ دے اور ان کو حل کرے، مشعال ملک
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
میئر کراچی نے کے ایم سی کی 32 چارجڈ پارکنگ سائٹس یکم جولائی سے مفت کرنے کا اعلان کردیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
-
جناح ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،خواجہ سلمان رفیق
-
صوبائی وز یر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا جڑانوالہ کا دورہ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکرکلب کے بائیکر ز کی میاں منیرہنس کی قیادت میں ملاقات
-
عزاداروں کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے‘عظمیٰ بخاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر وزیر بلدیات زیشان رفیق کا گوجرانوالہ کادورہ
-
جتنے بھی پیسے خرچ کر دیں سیلاب نہیں رک سکتے پاکستان میں ، فلڈز تو آئیں گے، آپ ان کی شدت کم کر سکتے ہیں، مفتاح اسماعیل
-
پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی،اپوزیشن کے 26ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.