لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انجینئر رمضان بٹ کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا

پیر 7 اپریل 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انجینئر رمضان بٹ کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق انجینئر رمضان بٹ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں،رمضان بٹ توانائی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اورانہوں نے ملک کی مختلف اہم تنظیموں میں کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔

اپنی پیشہ ورانہ قابلیت، دیانت داری اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت وہ توانائی کے شعبے میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں۔اپنے تقرری پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے رمضان بٹ نے کہا کہ میں اس ذمہ داری کو ایک مشن کے طور پر لیتا اور وعدہ کرتا ہوں کہ صارفین کو بہتر اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائوں گا، شفافیت، خدمت اور کارکردگی کو اپنی اولین ترجیحات بنائوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کے مسائل کے فوری حل، لائن لاسز میں کمی اور نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ان کی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہو گا۔لیسکو ملازمین اور صارفین نے رمضان بٹ کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں ادارہ مزید ترقی کرے گا۔ترجمان کے مطابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :