Live Updates

اسرائیلی وزیراعظم وائٹ ہاؤس پہنچ گئے،امریکی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ

منگل 8 اپریل 2025 10:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ،اس میں غزہ جنگ، ایران اور اسرائیل سمیت دنیا پر عائد امریکی ٹیرف سے متعلق امور شامل ہیں۔ تاہم امریکی ایوان صدر نے بغیر کوئی وجہ بتائے ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

العربیہ کے نمائندے نے بتایا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان پریس کانفرنس منسوخ کرنے کی وجہ معلوم نہیں، انہوں نے ہمیں بتایا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان پریس کانفرنس ان کے پہنچنے سے چند منٹ قبل منسوخ کر دی گئی تھی۔ فروری کے اوائل میں امریکی صدر کی میزبانی کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ دوسرا دورہ واشنگٹن ہے۔اپنے پہلے دورے کے دوران ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر امریکی کنٹرول کے لیے اپنے منصوبے کی نقاب کشائی کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ اس کا مقصد غزہ کو معاشی طور پر اور رئیل سٹیٹ میں ترقی دینا تھا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات