Live Updates

فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کریں گے، اسرائیلی حکومت

منگل 8 اپریل 2025 10:10

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) اسرائیلی حکومت نے تمام انسانی اور اخلاقی اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرے گی اور غزہ کی پٹی میں گندم کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہو گا۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ اعلان اسرائیلی وزیر خزانہ بزالیل سموٹرچ نے اسرائیلی اخبار "يديعوت احرونوت" کی اس رپورٹ کے جواب میں دیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے کے بغیر ہی غزہ میں امداد کا داخلہ دوبارہ شروع کرنے کی تیاری میں ہے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بزالیل سموٹرچ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرے گا اور غزہ کی پٹی میں گندم کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ کو ضروریات زندگی سے متعلق تمام بنیادی اشیا پر مشتمل امداد کے لیے غزہ کی پٹی کی گزر گاہوں کو بند کر دیا تھا۔ اس نے غزہ میں انسانی امداد اور طبی لوازمات کا داخلہ روک دیا۔ اس کے سبب غزہ کی پٹی میں انسانی صورت حال غیر معمولی طور پر ابتر ہو گئی ہے اور اس بات کی تصدیق حکومتی اور مقامی تنظیموں کی رپورٹس میں کی گئی ہے اور اسرائیلی حکومت نے غزہ میں انسانی امداد کا داخلہ روکنے کا اعلان کیا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :