اٹک، کیمپ میں اب تک 800 افغان شہری شفٹ ، 200 افغان باشندو ں کو طورخم بارڈرسے ٹرانسفرکردیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

منگل 8 اپریل 2025 13:33

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) افغان اے سی سی کا رڈ ہو لڈرز کو 31مارچ تک ڈیڈ لائن دی گئی تھی اور ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد انتظامیہ اور پولیس منصوبہ بندی کے تحت گرفتاریاں عمل میں لا رہی ہے، ان خیالا ت کا اظہا ر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے اپنے وڈیو بیا ن میں کیا، انہو ں نے کہا کہ ہر تحصیل میں افغان شہریوں کی شنا خت کے لیے دفتر قائم کیا گیا ہے جن کا کام افغان شہریوں کی شنا خت کرنے کے بعدتحقیقات کے اٹک منتقل کر نا ہے، اٹک شہر میں مختلف ادارے جن میں ایف آئی اے، نا درہ، ہیلتھ ڈیپا رٹمنٹ، ریسکیو 1122، ریونیو، پولیس شامل ہیں،اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اٹک کیمپ میں اب تک تقریباً 800 افغان شہری آچکے ہیں جن میں سے 200 افغان باشندو ں کو طورخم بارڈر سے ٹرانسفر کیا جا چکا ہے اور مزید کو ٹرانسفر کرنے کا عمل جاری ہے، ضلع اٹک صوبہ پنجاب کا آخری ضلع ہے اور تمام اضلا ع سے افغان سیٹیزن یہا ں بھیجے جاتے ہیں اور ضروری کاغذی کاروائی کے بعدانہیں ان کے اپنے وطن ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :