وزیراعلی مریم نوازشریف کا ویژن، پنجاب ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کی راہ پرگامزن

منگل 8 اپریل 2025 14:43

وزیراعلی مریم نوازشریف کا ویژن، پنجاب ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت پنجاب ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کی راہ پر گامزن ہے ، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی قیادت میں پنجاب ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے اور ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹرز میں جدید ترین ڈرائیونگ سیمولیٹرز نصب کر دیئے گئے ۔

پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ،ملتان اور گجرات میں سیمولیٹرز نصب کیے گئے ہیں، دوسرے مرحلے میں صوبے کے دیگر شہروں کے ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹرز میں سیمولیٹرز نصب کئے جائیں گے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ جدید سیمولیٹرز کی تنصیب روایتی ٹریننگ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی عملی کوشش ہے، جدید سیمولیٹرز نصب کرنے کا مقصد محفوظ اور معیاری تربیت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے میں زیر تربیت شہریوں کو شاہرات پر عملی ٹریننگ کروائی جاتی ہے ۔ شاہرات پر عملی تربیت سے سٹوڈنٹس کو پر اعتماد ڈرائیور بنایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعل پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹریفک پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے ،جدید سیمولیٹرز کے استعمال سے ٹریفک قوانین کی پاسداری اور روڈ سیفٹی بارے عوامی آگاہی بہتر ہو گی۔ خواتین سیمولیٹرز پر محفوظ ماحول میں باآسانی ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کر سکتی ہیں۔ مرزا فاران بیگ نے کہا کہ ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز میں جدید سیمولیٹرز کے استعمال میں حادثات میں واضح کمی آئے گی۔ ٹریفک پولیس پنجاب کے ڈرائیونگ سکولز صوبہ بھر میں مرد خواتین اور ٹرانس جینڈرز کو بہترین ڈرائیونگ تربیت فراہم کر رہیے ہیں۔