
ڈپٹی کمشنرعمران علی فیلڈ میںمتحرک، صبح سویرے فیروزپور روڈ اور کچہری چوک کا دورہ
منگل 8 اپریل 2025 14:46
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے موقع پر جاری صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کی کارروائیوں کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی راستوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر سے ہر قسم کی رکاوٹیں اور تجاوزات فوری طور پر ہٹائی جائیں تاکہ شہریوں کو سہولت میسر آ سکے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک بنانا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، اور ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے والوں کو خبردار کیا جا رہا ہے، اب صرف حاضری نہیں بلکہ عملی کارکردگی دیکھی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو افسران یا ملازمین صرف تنخواہیں وصول کر کے کام سے گریز کرتے ہیں، ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے میدان عمل میں نظر آئیں، صرف کاغذی کارروائیوں سے نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔ صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے موثر اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شہر کو خوبصورت اور منظم بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، کیونکہ ایک صاف ستھرا ماحول ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ حق، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
حوالدار لالک جان شہید کا 26واں یوم شہادت 7جولائی کو منایا جائے گا
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ،عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
-
لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
-
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.