مانسہرہ جابہ میں ماں اور کمسن بچی قتل کیس میں پانچ مرکزی ملزمان گرفتار

گرفتار پانچوں افراد سے تفتیش جاری ہے اور کیس میں مزید انکشافات متوقع ہیں

منگل 8 اپریل 2025 14:46

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)مانسہرہ جابہ میں ماں اور کمسن بچی قتل کیس میں پانچ مرکزی ملزمان گرفتار، ایک کی گرفتاری کے لیے پولیس کاروائی جاری واضح رہے کہ تھانہ صدر کی حدود جابہ میں جمعہ کے روز پیش آنے والے اندوہناک قتل کے واقعے میں، جہاں ایک معصوم ماں مسما (ر)اور اس کی صرف سولہ ماہ کی بچی کو بے دردی سے قتل کیا گیا، مانسہرہ پولیس نے مسلسل کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے کیس میں مزید دو مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مانسہرہ کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے جدید ٹیکنیکل ذرائع، انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز اور مسلسل محنت کے ذریعے پہلے ہی تین مرکزی ملزمان وصی شاہ ولد واجد شاہ، عبدالرزاق شاہ ولد افسر شاہ، اور نیاز علی شاہ ولد افسر شاہ سکنہ جابہ کو گرفتار کیا تھا۔اب اس سلسلے میں مزید دو اہم ملزمان، قائم علی شاہ ولد فرزند علی شاہ اور احسن علی شاہ ولد فرزند علی شاہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پانچوں افراد سے تفتیش جاری ہے، اور کیس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔