
امریکی محققین کا دس ہزارسال قبل معدوم ہو جانے والی بھیڑیوں کی نسل سے مشابہ تین بچے پید اکرنے میں کامیابی کا دعویٰ
منگل 8 اپریل 2025 14:46
(جاری ہے)
عجائب گھروں میں محفوظ ان نمونوں نے محققین کو اہم جینیاتی خصوصیات کی نشاندہی کرنے کے قابل بنایا۔
محققین نے بھورے رنگ کے بھیڑیے کے خون کے خلیات کو تبدیل کرنے کے لیے 20 مقامات پرسی آر آئی ایس پی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ ان خلیوں کو پھر کتے کے انڈے کے خلیوں کے ساتھ ملایا گیا اور گھریلو کتوں کی کوکھ میں رکھا گیا۔ 62 دن کے حمل کے بعد جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کتے، خوفناک بھیڑیوں سے قابل ذکر مشابہت کے ساتھ پیدا ہوئے ۔کولوزل بائیو سائنسز میں جانوروں کی دیکھ بھال کے شعبہ کے سربراہ میٹ جیمز نے کہا کہ دس ہزار سال سے زیادہ عرصہ قبل معدوم ہو جانے والے بھیڑیوں سے جسمانی مشابہت کے باوجود ان بچوں کے حقیقی خوفناک بھیڑیوں کی طرح برتاؤ کرنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ یہ کتوں کی کوکھ سے پید ا ہوئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ کسی بڑے ایلک یا بڑے ہرن کو شکار کر نا نہ سیکھ سکیں کیونکہ زیادہ تر جانور ایسی چیزیں اپنے والدین سے ہی سیکھتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہم ان قدیم بھیڑیوں کی نسل کو اس کی تمام خصوصیات کے ساتھ دوبارہ جاری نہیں کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ اس امریکی ادارے نے اس سے قبل زندہ جانوروں کے خلیات کو جینیاتی طور پر تبدیل کرنے کے لئے اسی طرح کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا تاکہ معدوم اونی میمتھ، ڈوڈو اور دیگر اس جیسے جانور پیدا کئے جا سکیں۔ کولوزل بائیو سائنسز نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے جنوب مشرقی امریکا کی معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار سرخ بھیڑیوں کی آبادی سے حاصل کردہ خون سے چار سرخ بھیڑیوں کا کلون بنایا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
-
سعودی عرب، زندہ بھیڑوں کے جسم کے اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
-
یونان میں کریتی جزیرے پر لگنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچادی
-
ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام تھاڈکی پہلی بیٹری آپریشنل ہو گئی
-
امریکہ اگلے ہفتے اوسلو میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا خواہاں
-
پوتین اورٹرمپ فون کال کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
برطانوی جیٹ ایف 35 طیارہ سترہ دنوں سے کیرالہ میں پر اسرار طور پر پھنس کر رہ گیا
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.