اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 8 اپریل 2025 16:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے ایم ایس ڈاکٹر راحت محمود ججہ کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انڈور وارڈز، ای آر ڈیپارٹمنٹ، ایم ایل سی روم کے ساتھ ساتھ روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے ہسپتال میں میں آے لواحقین اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ادویات کا ریکارڈ اور مدت میعاد چیک کی اور صفائی ستھرائی سمیت زیرتعمیر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :