
ویوو V50 Lite طاقتور کارکردگی اور شاندار کیمرہ فیچرز کے ساتھ پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
منگل 8 اپریل 2025 16:09

ویوو V50 Lite میں موجود 6500mAh Ultra-Slim BlueVolt Battery کے ساتھ اب صارفین سمارٹ فون بار بار چارج کرنے کی فکر سے آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید یہ بڑی بیٹری 90W FlashCharge کی مدد سے بہت جلد چارج ہوجاتی ہے، جبکہ Reverse Charging سے صارفین دوسرے ڈیوائسز کو بھی چارج کر سکتے ہیں۔
مزیدبراں MediaTek Dimensity 6300 (5G) یا Snapdragon 685 (4G) پروسیسر کے ساتھ، یہ فون ہترین پرفارمنس فراہم کرتا ہے، جس میں Extended RAM اور ڈوئل سٹیریو اسپیکرز بھی شامل ہیں۔
(جاری ہے)
اس کے علاوہ V50 Lite کی پائیداری بھی قابل ذکر ہے کیونکہ اس نے 70 سے زائد ٹیسٹ پاس کیے ہیں جن میں ڈراپ اور ٹویسٹ کے ٹیسٹ شامل ہیں، اور اس میں Comprehensive Cushioning Structure، SGS 5-Star Drop Resistance، Military-Grade Certification اور IP65 Dust and Water Resistance کی خصوصیات بھی ہیں، جو اسے بارش اور دھول سے محفوظ رکھتی ہیں۔
ویوو V50 Lite محض 7.79mm پتلے ڈیزائن کے ساتھ ایک بہترین سمارٹ فون ہے جو بڑی بیٹری اور امیجنگ اپگریڈز کے باوجود اپنے پچھلے ماڈل سے زیادہ سلم ہے۔ P-OLED ڈسپلے کے ساتھ یہ فون ایک شاندارتجربہ فراہم کرتا ہے جس میں پتلے بیزلز اسے اور بھی دلکش بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ، 120Hz Ultra Vision AMOLED Punch-Hole Display اور SGS Low Blue Light Certification آنکھوں کی تھکاوٹ کو کم کرتے ہوئے سکرین استعمال کرنے کے تجربے کو بہتر بناتا ہے، اور 1800-nit peak brightness کی خصوصیت سے یہ فون دھوپ میں بھی واضح اور روشن نظر آتا ہے۔

مزیدبراں، اس میں موجودCircle to Search with Google، Live Text اور AI Screen Translation جیسے فیچرزصارفین کے سمارٹ فون کے تجربے کو اور بھی آسان بنادیتے ہیں۔ Album Intelligent Classification اور Album Memories کی مدد سے صارفین ویڈیوزاور تصاویر کو بہتر طریقے کے ساتھ منظم کرسکتے ہیں ان کو تخلیقی ویڈیو کمپائلیشنز میں تبدیل کرتا ہے۔

قیمت اور دستیابی
ویوو V50 Lite پاکستان بھر میں89،999 روپے (5G) اور 73،999 روپے (4G) کی قیمت میں متعارف کروایا گیا ہے۔صارفین 9 اپریل2025 سے اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے پری آرڈر بک کروا سکتے ہیں ۔ V50 Lite 5G 15 اپریل 2025 سے فروخت کے لیے دستاب ہوگا جبکہ V50 Lite 4G کی 23 اپریل 2025 سے ملک بھر میں فروخت شروع ہوگی۔
ویوو V50 Lite کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V50 Lite سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
-
اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی.ایرانی صدر
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ قبول کرنے کی اپیل
-
ایران کے میزائل حملوں میں10افراد ہلاک ‘سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں.اسرائیلی حکام
-
اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے ‘ اس کاخمیازہ بھگتنا ہوگا.ایران
-
ایئرانڈیا کے طیارے کی تباہی اور 270 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکام کا تمام بوئنگ 787 طیاروں کی مکمل جانچ کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.