اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وفد کی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ سے ملاقات

منگل 8 اپریل 2025 18:57

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)سیالکوٹ آفس کے ایک وفد نے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس)پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر سے پاکستان فنانشل لٹریسی ویک 2025 کے سلسلے میں آنے والی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں چیف منیجر ایس بی پی سیالکوٹ فوزیہ اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈی ڈی)محمد عاصم ستار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام محی الدین شامل تھے۔ وائس چانسلر جی سی ڈبلیو یو ایس پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے اس اقدام کو سراہا اور طلباء میں مالیاتی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔