نیوزی لینڈ شکست: قومی ٹیم کے ارکان وطن واپس پہنچ گئے

منگل 8 اپریل 2025 19:08

نیوزی لینڈ شکست: قومی ٹیم کے ارکان وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مرحلہ وار وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی اسلام آباد اور لاہور پہنچے،کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور امام الحق شامل ہیں کوچ عاقب جاوید، محمد یوسف اور اظہر محمود بھی نیوزی لینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں1-4 سے شکست ہوئی تھی۔اس کے علاوہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کیا تھا۔