عوام تک صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، خواجہ سلمان رفیق

منگل 8 اپریل 2025 23:19

عوام تک صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو میو ہسپتال لاہور میں نئی سی ٹی سکین مشین فراہم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ انور بریار، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ میو ہسپتال ڈاکٹر محمد اجمل، وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، سی ای اور میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، پروفیسر یار محمد، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر احتشام الحق و دیگر بھی موجود تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، وزیر اعلی مریم نوازکے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سی ٹی سکین مشین میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں 24 گھنٹے مریضوں کو سہولت فراہم کرے گی۔ قبل ازیں خواجہ سلمان رفیق نے شعبہ ایمرجنسی، ڈائیگناسٹک سنٹر، ٹی بی سنٹر و دیگر وارڈز سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :