م*سندھ کینال سے نہریں نکالنے کی اجازت پیپلز پارٹی سے لینا ہو گی : عابد حسین صدیقی

منگل 8 اپریل 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام نے اپنا مینڈیٹ پیپلز پارٹی کے کھاتے میں ڈالا ہے لہٰذا سندھ کی عوام کا فیصلہ ن لیگ ایم کیو ایم پاکستان یا کوئی اور نہیں بلکہ ان کی نمائندگی کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی کرے گی۔

(جاری ہے)

سندھ کینال سے نہریں نکالنے کی اجازت پیپلز پارٹی سے لینا ہو گی ن لیگ کی مرضی نہیں چلے گی۔ اگر ن لیگ نے زبردستی کرنے کی کوشش کی تو سندھی عوام اس کو کبھی بھی اجازت نہیں دیں گے۔ ن لیگ کو سندھ کی آواز سننی پڑے گی اور پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کے پاس جا کر سندھیوں کی آواز پر لبیک کہنا ہوگا، زور زبردستی کی پیپلز پارٹی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دے گی۔