وزیراعلی مریم نواز سے ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے وردوفا کی ملاقات

منگل 8 اپریل 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) وزیراعلی مریم نواز سے ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے وردوفا نے ملاقات کی۔ جس میں یتیم و بے سہارا بچوں کے تحفظ، تعلیم، ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے اشتراک کار مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرپنجاب میں ایس او ایس ماڈل کے فروغ اور بہتری کے لئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلی مریم نواز نے بے بس اورلاوارث بچوں کا سہارا بننے پر ایس او ایس ویلج کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایس او ایس سکولزکی معیاری تعلیم اور یوتھ ہوم کے ذریعے نوجوانوں کو خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ہر بچہ ریاست کی ذمہ داری ہے،حکومت پنجاب ذمہ داریاں ماں کے جذبے سے نبھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یتیم، بے سہارا بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں محفوظ چھت، معیاری تعلیم فراہم کیا جانا قابل تحسین ہے۔ چائلڈ کیئر ریفارمز کا آغاز کیا جارہا ہے،ایس او ایس انٹرنیشنل کا شراکتی کردار اہم ہوگا۔صدر ایس او ایس ویلج انڈیریجے وردوفا نے وزیراعلی مریم نواز کے سماجی خدمت کے وژن اور بچوں سے محبت پر مبنی پالیسی کو سراہا۔ انڈیریجے وردوف نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی چائلڈ کیئر پالیسز ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے امید کا پیغام ہے۔