فیصل آباد، مختلف واقعات کے دوران مشتعل افراد نے فائرنگ اورخنجروں کے وارکرکے خاتون سمیت 6 افراد کو زخمی کردیا

بدھ 9 اپریل 2025 11:36

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)مختلف واقعات کے دوران مشتعل افراد نے فائرنگ اور خنجروں کے وار کر کے خاتون سمیت 6افراد کو زخمی کر دیا‘ مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی‘ملت ٹائون کے علاقہ بلال نگر کے رہائشی الیاس نے بتایا کہ معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے اسکی بیٹی عاصمہ اور والد طارق کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

ساہیانوالہ کے علاقہ 16 ج ب کے انور نے بتایا کہ اس کا بیٹا وسیم رشتہ داروں سے ملکر آ رہا تھا کہ راستے میں ملزمان ابراہیم وغیرہ نے خبروں کے وار کر کے گھائل کر دیا۔ روشن والا کے علاقہ بیکو روڈ پر عداوت کی بناء پر ملزمان عمیر وغیرہ نے عباس اسماعیل کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، روشن والا کے علاقہ 243 رب میں بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر مسلح ملزمان توصیف وغیرہ نے فائرنگ کر کے محمد زمان ولد اشرف اور حمزہ ولد اعجاز کو زخمی کر دیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ 228 رب میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر عبدالجبار کو زخمی کر کے فرار ہو گئی