قصور، خلع کیس میں پیشی پر آئی خاتون سے پسٹل برآمد، فیملی کورٹ حادثہ سے بچ گئی، پولیس ترجمان

بدھ 9 اپریل 2025 12:28

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) قصورکے احاطہ کچہری میں پیشی پر آئی خاتون سے پسٹل برآمد ہوا‘ سکیورٹی ڈیوٹی مزید سخت کر دی گئی، فیملی کورٹ حادثہ سے بچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ صغراں بی بی کا اپنے خاوند سردار محمد سے عدالت میں خلع کا کیس چل رہا تھا‘صغراں بی بی اپنے 25 سالہ بیٹے نعمان کے ساتھ فیملی کورٹ صائمہ جاوید بٹ صاحبہ کی عدالت میں پیشی کے لئے آئی‘فیملی کورٹ کے مین گیٹ پر کھڑی لیڈی پولیس اہلکار کی چیکینگ پر صغراں بی بی سے پسٹل برآمد ہوا۔تھانہ بی ڈویژن قصور پولیس نے موقع پر پہنچ کر پسٹل اور 30 گولیاں قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :