سیگورا نے ورجینیا کے سیکریٹری کامرس اینڈ ٹریڈ کے عہدے کا حلف لے لیا

بدھ 9 اپریل 2025 12:28

ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)ری پبلکن لیڈر ہوآن پابلو سیگورا نے امریکا کی ریاست ورجینیا کے سیکریٹری کامرس اینڈ ٹریڈ کے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست کے گورنر گلین ینگ کین نے ہوآن پابلو سیگورا سے انکے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیگورا کامرس اور تجارت کے شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے انتہائی قابل ہیں۔

گورنر نے یقین ظاہر کیا کہ سیگورا کی بدولت ورجینیا کاروبار کیلئے بہترین مقام بن کر ابھرے گا۔سیگورا اس سے پہلے ریاست کے چیف ڈپٹی سیکریٹری کامرس اینڈ ٹریڈ تھے۔ رچمنڈ سے تعلق رکھنے والے سیگورا ہیلتھ کیئر اور میزبانی کی صنعتوں سے وابستہ رہے ہیں اور Youth for Tomorrow کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔وہ پاکستانی کمیونٹی کے بھی قریب سمجھے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :