پتوکی ،تارا گڑھ میں مہندی کے فنکشن میں فائرنگ سے دولہا کا چچا جانبحق، ملزم موقع سے فرار

بدھ 9 اپریل 2025 14:01

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) نواحی گاوں تارا گڑھ میں مہندی کے فنگش میں معمولی تلخ کلامی پر دولہے اشفاق کے دوست عامر نے فائرنگ کر کے دولہے کے چچا کو قتل کر دیا، دولہے کا دوست عامر شراب کے نشے میں دھت ہو کر گھر کے اندر خواتین میں جانے لگا چچا کے منع کرنے پر تلخ کلامی ہو گئی۔

(جاری ہے)

عامر نامی نوجوان نے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دولہے کا چچا 50 سالہ مختیار شدید زخمی ہو گیا ،مختیار کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبحق ہو گیا۔

عامر فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ملک جبار مختیار کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔ \378

متعلقہ عنوان :