قصور، چھانگامانگا سے اغوا ہونیوالی فیملی عارف والا سے بازیاب، 02 ملزمان گرفتار،پولیس ترجمان قصور

بدھ 9 اپریل 2025 14:01

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) قصورکے نواح چھانگامانگا سے اغوا ہونیوالی فیملی عارف والا سے بازیاب کر کے 02 ملزمان کو گرفتا ر کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ تھانہ چھانگا مانگا پولیس کے ایس ایچ او بلال منیر کی سربراہی میں کارروائی میں محمدی پور بھٹہ خشتہ سے اغوا ہونیوالی فیملی کو عارفوالا سے بازیاب کر الیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 02 اپریل کو ملزمان رفیق وغیرہ نے بھٹہ خشتہ پر کام کرنیوالی ایک ہی فیملی حمید اسکی بیوی اور بیٹیوں سمیت 04 افراد کو اغوا کیا‘ ایس ایچ او بلال منیر نے ٹیم کے ہمراہ عارفوالا کے علاقہ سے فیملی کو بازیاب کر لیا‘ اغوا میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :