ڈی پی او سیالکوٹ کا مختلف تھانوں کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 9 اپریل 2025 15:18

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے سیالکوٹ کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانہ کوٹلی سید امیر ، تھانہ پھوکلیان،تھانہ ہیڈ مرالہ، تھانہ کوٹلی لوہاراں اور تھانہ مراد پور کا دورہ کیا اور تھانے کا ریکارڈ، بلڈنگ کی صفائی ،حوالات اور کرائم ریکارڈ چیک کیا اور پولیس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ بعد ازاں ڈی پی او سیالکوٹ نے قیدیوں سے ملاقات کی اور سہولیات بارے استفسار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانے کو سپیس پروٹوکول کے تحت عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :