ٹریفک پولیس ایبٹ آباد سے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر پرویز خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد

بدھ 9 اپریل 2025 15:18

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ٹریفک پولیس ایبٹ آباد سے اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر پرویز خان کے اعزاز میں پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے مطابق تقریب میں ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان، جملہ سرکل ڈی ایس پیز، انسپکٹرز، ٹی ایس آئیز، ٹی اوز، محرر سٹاف، ایم ٹی او و سٹاف اور دیگر دفتری سٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف افسران کی جانب سے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر پرویز خان کے اعزاز میں تقاریر کی گئیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر پرویز خان محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کی محکمہ کی خاطر جو خدمات ہیں انہیں کبھی بلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے جہاں بھی وقت گزارا ہمیشہ عزت کے ساتھ اپنی نوکری کی اور ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ان کی کمی ہمیشہ رہے گئی اور ہمیشہ ان کو یاد رکھا جائے گا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ان دفتر کے اور باقی تمام دفاتر کے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے کھلے رہیں گے، دعا ہے کہ یہ جہاں بھی رہیں خوش رہیں۔ آخر میں ایس ایس پی ٹریفک اور دیگر سٹاف کی جانب سے انسپکٹر پرویز خان کو یادگاری تحائف دیئے گئیں۔