سعودی عرب میں فرانسیسی ویزہ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

فرانس ہمیشہ سے ہی سیاحت کو فروغ دینے کا خواہش مند رہا ہے،فرانسیسی سفیر

بدھ 9 اپریل 2025 16:18

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)سعودی عرب کے شہر جدہ میں فرانسیسی ویزہ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق جدہ میں فرانس کے ویزہ سینٹر کا افتتاح وزارت خارجہ کے ریجنل ڈائریکٹر فرید بن سعد الشھری نے کیا ان کے ہمراہ فرانس کے قونصل جنرل محمد نھاض بھی موجود تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویزہ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر فرانسیسی قونصل جنرل محمد نھاض نے مختصر خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مثالی تعلقات میں اضافے اور سٹراٹیجک شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

قونصل جنرل نے مزید کہا فرانس ہمیشہ سے ہی سیاحت کو فروغ دینے کا خواہش مند رہا ہے اس ضمن میں سعودی عرب سے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔واضح رہے وی ایف ایس سینٹر کے ذریعے یومیہ 700 ویزہ ایپلیکیشن کی گنجائش ہے علاوہ ازیں درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے کانٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ استقبالیہ کانٹر پر موجود اہلکاروں سے ویزے کے حوالے سے تمام معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔خیال رہے گزشتہ برس 2024 میں 80 ہزار 750 سعودی شہریوں نے فرانس کی سیر وسیاحت کے لیے ویزہ درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ فرانس سعودی سیاحوں کے لیے مثالی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔